سکون پاکستان کا واحد ادارہ ہے جو نفسیات کے تمام تر شعبہ جات میں عملی طور پر کام کرتا ہے۔ سکون نے انسانیت کی خدمت کے لیے پہلی بار کئی بالکل اچھوتے،تخلیقی، بیش قیمت اور مفید خیالات روشناس کیے ہیں جن میں نفسیاتی صحت کا بیمہ، نفسیاتی تزکیے، جذبات کے مشاہدے اور کئی دوسرے خیالات شامل ہیں۔ 

 

 

ابتداء

 

 خوشی، اطمینان اور ذہنی آسودگی صرف دل لبھانے والے الفاظ ہی نہیں بلکہ امکان میں آسکنے والی ذہنی حالتیں ہیں جن کا حصول بہت حد تک ممکن ہے۔ ہمارا ان ذہنی حالتوں کو محسوس کرنا ہمارے احساس اور ادراک کی صلاحیتوں پر منحصر ہے جنھیں ہم پروان چڑھاسکتے ہیں۔ کسی بھی ذہنی کیفیت کو محسوس کرنا اس وقت تک بہت مشکل ہوتا ہے جب تک کہ اس کی متضاد ذہنی حالت کو محسوس نہ کیا گیا ہو۔ ہم میں سے بیشتر لوگ اپنی بیرونی دنیا کے احساس کے لیے اپنے حواس ظاھرہ پر انحصار کرتے ہیں تاہم حواس ظاھرہ کے زریعے سے حاصل شدہ معلومات اس وقت تک درست نہیں ہو سکتیں جب تک کہ انھیں حواس باطنہ سے دوبارہ محسوس نہ کیا جائے تاکہ صحیح ادراک حاصل ہو سکے۔ مزید برآں، ہم میں سے بیشتر لوگ اپنی اندر کی دنیا کا مشاہدہ نہیں کرپاتے۔ سکون پرسکون نفسیاتی اور سماجی ذندگی گزارنے کا ایک ایسا ضابطہ ہے جو فطرت کا مشاہدہ حواس باطنہ کے زریعے کرنے پراصرار کرتا ہے۔ سکون کی نفسیاتی مشقیں اس طرح ترتیب دی گئی ہیں کہ انھیں کرنے والے اپنی ذات کادرست ادراک کرپاتے ہیں اور اپنی ذات کے مختلف پہلئووں سے آشنائی اور آگاہی حاصل کرتے ہیں۔

اگر آپ بھی اپنی ذات کی تلاش میں دلچسپی رکھتے ہیں تو سکون کلب میں شمولیت اختیار کیجیے

جہاں ذہنی صحت ہی خوشحال ذندگی کی ضمانت ہے۔  

 

 

 

سکون اپنی طرز کا واحد اور پہلا ادارہ ہے جس نے نفسیات کے تمام تر شعبوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حتی المقدور نفسیاتی خدمات پیش کی ہیں۔ ذہنی صحت اور انسانی حقوق کے باہم امتزاج نے سکون کوفلاحی کام کرنے کا ایک ایسا انوکھا راستہ دکھایا ہے جس کی منزل نفسیاتی اور سماجی امن ہے۔

 

     
 

 

ذہنی صحت کی ترویج اور فروغ کے لیے سکون کا معاون کار بن کر اپنے علاقے کے لوگوں میں بنیادی نفسیاتی اور سماجی مسائل سے متعلق آگاہی بیدار کریں۔ تفصیلات اور طریقہ کار

 

اپنی درست نفسیاتی صحت کی یقینی توثیق اور اپنی ذات کے مخفی پہلئووں کو کھوجنے اور بروئے کار لانے کے لیے

سکون کلب میں رکنیت اختیار کیجیے۔  تفصیلات اور طریقہ کار

 

سکون کے کسی بھی پروگرام میں رضاکارانہ کام کیجیے۔ تفصیلات اور طریقہ کار

 

سکون کے ساتھ مالی معاونت کیجیے تاکہ سکون کے ذہنی صحت کی ترویج اور فروغ کے کام جاری رہ سکیں۔ تفصیلات اور طریقہ کار

 

 

 

آپ کیا تلاش کر رہے ہیں؟

 

ہمارے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے صفحات دیکھیے

نفسیاتی علاج معالجہسکون کلب کی رکنیتتربیتی ورکشاپسسکون کے بارے میں معلومات
تعلیمی اداروں میں ای پی جی پروگرامسکون میں ملازمت کے مواقعتشہیری خدماتمختصر کورسز
 
 
 

 

کرتا ہے؟

  سکون کیا

نفسیاتی و سماجی مدد

 

 

نفسیاتی و سماجی خدمات

 

 

سکون مندرجہ ذیل نفسیاتی و سماجی خدمات بلا معاوضہ اور رضاکارانہ فراہم کرتا ہے

 

 

 

سکون عوام الناس کو کئی نفسیاتی و سماجی خدمات با معاوضہ بھی فراہم کرتا ہے تاکہ سکون کی رضاکارانہ سرگرمیوں کے لیے مالی معاونت ہو سکے۔  

 

ٹیلی فون پر نفسیاتی مشاورت

نفسیاتی علاج معالجہ

مذہب سے قربت بحال کرنے کے لیے مشاورت

ذہنی صحت کے بارے میں معلومات کی ترویج اور فروغ

ازدواجی رشتے کا تجزیہ اور اصلاح

ذہنی صحت اور انسانی حقوق سے متعلق مسائل کے خاتمے کے لیے حمایت اور وکالت

قانونی مشاورت

درست اور منطقی سوچ پر مختصر کورس

بنیادی انسانی حقوق اور بنیادی نفسیاتی و سماجی مسائل پر ایک دن کی تربیتی ورکشاپ

ذہنی صحت سے متعلق مجالس اور مذاکرات کا انعقاد

 

 

 

 

 

 

 

یہ خدمات درج ذیل ہیں:

ذہنی امراض کا علاج معالجہ، نفسیاتی تجزیے، نفسیاتی تزکیے، خوبصورتی کے نفسیاتی نسخے، مابعد النفسیاتی مشقیں، نفسیاتی بحالی، سرجری سے پہلے اور بعد میں دی جانے والی نفسیاتی معاونت، وغیرہ۔

 

افراد اور اداروں کے لیے ذہنی صحت کے بیمے وغیرہ۔

جرائم کی تفتیش اور ہوائی سفر سے مربوط عملے کے لیے نفسیاتی معاونت وغیرہ۔

 

تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کی نفسیاتی و سماجی نشونما کے لیے تربیتی سرگرمیاں، نفسیات سے مربوط موضوعات پر مختصر کورسز، انگلش لینگویج کورسز، وغیرہ۔

 

سائنسی تحقیق اور تجزیے میں معاونت وغیرہ۔

 

انسانی حقوق، ذہنی صحت اور تنظیم سازی کے شعبوں میں تربیتی ورکشاپس پیش کرنا وغیرہ۔

 

دستاویزی فلم بندی، اشتہارات نویسی، تشہیری مواد کی تیاری مثلاً رسالے، کتابچے، اعلانیے، سٹکر، تشہیری تحائف اور ویب سائٹ وغیرہ۔

 

 

Contact: info@thesukoon.org

                        
 
 

کیا آپ اپنی مطلوبہ معلومات کے حصول میں کامیاب رہے؟ اس صفحے میں مزید کیا اضافہ کیا جاسکتا ہے؟

آپ اپنی مفید آراء درج ذیل خلاء میں تحریر فرما سکتے ہیں