|
|
||||||||||||||
|
|
||||||||||||||
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
||||||||||||||
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
||||||||||||||
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
||||||||||||||
|
سکون میں ملازمت اور تربیت |
||||||||||||||
|
|
||||||||||||||
|
|
||||||||||||||
|
بے روزگاری شدید ترین ذہنی کوفت کا باعث بنتی ہے بے روزگار افراد اکثر شدید نفسیاتی و سماجی دبائو کا شکار ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سکون نے اپنا ملازمت سے مربوط طریقہ کار کچھ اس طرح سے وضع کیا ہے جس میں ہر شخص کے کسی نہ کسی حوالے سے سمانے کی گنجائش موجود رہتی ہے لہذا اگر آپ بے روزگاری کی وجہ سے نفسیاتی و سماجی دبائو کا شکار ہیں تو ہم سے رابطہ کریں، ہم آپ کی صلاحیتوں کے مطابق آپ کو روزگار کے حصول میں مدد فراہم کریں گے، بصورت دیگر آپ اپنی صلاحیتوں میں اضافے کی غرض سے ہمارے زیر تربیت بھی رہ سکتے ہیں۔ |
||||||||||||||
|
سکون میں کام کرنے والے افراد کی تنظیمی ہیئت چاردرجوں پر مشتمل ہے
ڈائریکٹرز اس درجہ بندی میں سکون کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین شامل ہیں جو سکون کے لیے متعدد سرگرمیاں سرانجام دیتے ہیں جن میں سکون کی ترویج، تکنیکی معاونت ، مالی معاونت وغیرہ شامل ہیں۔ سکون کا ایگزیکٹوڈائریکٹر اور تمام دیگر ڈائریکٹرز سکون سے کسی قسم کا مالی فائدہ وصول کرنے کے اہل نہیں بلکہ یہ اراکین سکون کو چلانے کے لیے مالی معاونت کرنے کے پابند ہیں۔
ایگزیکٹو کونسل سکون کی ایگزیکٹو کونسل سکون یا سکون کلب کے ان اراکین پر مشتمل ہوتی ہے جو سکون کے لیے عملی طور پر اور رضاکارانہ کام کرنا چاہتے ہیں۔ ان افراد کو ان کی اہلیت کے مطابق منصب تفویض کیے جاتے ہیں۔ یہ افراد بھی سکون سے تنخواہ لینے کے مجاز نہیں البتہ سکون ان کی خدمات کے صلے میں انھیں ان کے زیر کفالت افراد کے لیے بعض مالی فائدے فراہم کرتا ہے۔
رضاکار سکون رضاکارنہ بنیادوں پر کام کرنے والے افراد کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سکون کے رضاکار اپنی صلاحیتوں اور استعداد کے مطابق سکون کے مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دے سکتے ہیں۔
انٹرنز ۔ سکون میں زیر تربیت افراد سکون کلب کے وہ اراکین جو کام کرنے کا تجربہ نہیں رکھتے اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی افزائش چاہتے ہیں سکون کے زیر تربیت افراد میں شامل ہوسکتے ہیں۔ انھیں برائے نام مالی اعزازیہ بھی دیا جاتا ہے۔
سٹاف ۔ ملازمین ملازمین تنخواہ دار افراد ہوتے ہیں اور اپنی خصوصی قابلیت اور اہلیت کی بناء پر منتخب ہوتے ہیں۔ سکون کلب کے اراکین کو ملازمت میں ترجیح دی جاتی ہے۔
|
||||||||||||||
|
اگر آپ کسی بھی طرح سے سکون میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں تو ہمیں اپنی سی وی بمع ایک عدد تصویر کے جی پی او باکس ۱۱۱، ایبٹ آباد پر بھجوائیے یا ای میل کیجئے آپ اپنی سی وی درج ذیل طریقے سے براہ راست بھی ہم تک پہنچا سکتے ہیں۔ |
||||||||||||||
|
||||||||||||||
|
Contact: jobs@thesukoon.org |
||||||||||||||
|
||||||||||||||
|
|
||||||||||||||
| کیا آپ اپنی مطلوبہ معلومات کے حصول میں کامیاب رہے؟ اس صفحے میں مزید کیا اضافہ کیا جاسکتا ہے؟ آپ اپنی مفید آراء درج ذیل خلاء میں تحریر فرما سکتے ہیں |
||||||||||||||