انسانی حقوق اور نفسیاتی و سماجی مسائل کے بنیادی موضوعات پر بلا معاوضہ ورکشاپس بھی منعقد کرائی جاتی ہیں

 

 

تربیتی ورکشاپس

 

سکون کا انسٹیٹیوشنل کیپیسٹی بلڈنگ پروگرام افراد اور اداروں کو انسانی حقوق، نفسیاتی و سماجی مسائل و معاملات اور تنظیم سازی سے متعلقہ تیس سے زائد موضوعات پر تربیتی ورکشاپس پیش کرتا ہے۔ سکون ان موضوعات کے علاوہ بھی ورکشاپس پیش کر سکتا ہے۔

ہماری تمام تر ورکشاپس کے بارے میں رہنما کتابچہ ڈاون لوڈ کیجے

 

آپ کسی ایک ورکشاپ کے بارے میں جاننے کے لیے درج ذیل عنوانات کو کلک کرنے پر منتخب کردہ ورکشاپ کے بارے میں انفرادی معلومات بھی ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔ [یہ تمام معلومات انگریزی زبان میں دستیاب ہیں]۔

 

تمام تربیتی ورکشاپس کے بارے میں مختصر بروشر ڈاون لوڈ کیجے

 

 
 
انسانی حقوق اور تحفظ پر تربیتی ورکشاپس

انسانی حقوق اور تحفظ پر بنیادی تربیت

ناگہانی آفات میں انسانی ہمدردی پر مبنی سرگرمیاں

بچوں کا تحفظ

بچوں کے تحفظ کے قوانین

شفقت بھری تدریس

بچوں کے لیے انسانی حقوق کی تعلیم

جنسی زیادتی اور مبنی بر صنف تشدد

صنفی تجزیے کو انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں میں مدغم کرنا

انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں میں ذمہ دارانہ رویہ

ناگہانی آفات سے نپٹنے کے معیار

امداد پر منفی انحصار
 

 
نفسیاتی و سماجی مسائل اور معاملات پر تربیتی ورکشاپس

 

ناگہانی آفات کے بعد عوامی ضروریات کے مطابق دی جانے والی نفسیاتی و سماجی خدمات

عوامی امنگوں کو محرک کرنا

علم نفسیات اور ناگہانی آفات

بچوں کے لیے نفسیاتی و سماجی خدمات

بچوں کی نشونما

بچوں کی شرکت

بچے سے بچے تک معلومات کی رسائی

بچوں کے لیے ماحولیاتی تعلیم

بچوں کو ناگہانی آفات سے بچائو کے لیے حفاظتی اقدامت سے آگاہی دلانا

پیشہ ورانہ ہنر مندی

صحت پر تعلیم

ایچ آئی وی - ایڈز

جنسی اور تولیدی صحت

سماجی تحقیق کے طریقے
 

 
تنظیم سازی پر تربیتی ورکشاپس
 
 

تربیت دہندگان کی تربیت

کام کرنے کے ماحول کی بہتری

پراجیکٹ کے مراحل

انسانی وسائل کا درست استعمال

سرگرمیوں کی نظارت اور جائزہ

بنیادی انگریزی زبان دانی

اعلی انگریزی زبان دانی
   

 

 
 
 

سکون کے تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کے سلسلے میں رہنما اصول

 

سکون کے تربیتی پروگرام نے ورکشاپس منعقد کروانے کے سلسلے میں چند رہنما اصول متعارف کروائے ہیں جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے سکون کا یہ پروگرام اپنی تمام تربیتی ورکشاپس میں ایک ممتاز خصوصیت کا حامل نظر آتا ہے۔

سکون اپنی تمام تربیتی ورکشاپس میں درج ذیل رہنما اصول اختیار کرتا ہے۔

 

تربیت مبنی بر ضرورت

اکثر محسوس کیا جاتا ہے کہ شاملین تربیت متوقع موضوعات میں کمی محسوس کرتے ہیں۔ سکون تربیت کا مواد تیار کرنے سے پہلے شاملین تربیت سے اس سلسلے میں تفصیلی استفسار کرتا ہے اور ان کی ضرورت کے مطابق ان کے متوقع موضوعات اور سرگرمیوں کو اپنی تربیت کا حصہ بناتا ہے جس سے شاملین تربیت کو سیر حاصل معلومات حاصل کرنے میں آسانی رہتی ہے۔

 

تربیتی مواد

سکون کا تربیتی مواد بڑی عمر کے افراد کی تربیتی ضروریات اور رجحانات کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کیا جاتا ہے اور اس میں شاملین تربیت کو بجائے پڑھنے کا مواد دینے کے انھیں عملی طریقے سکھانے پر زور دیا جاتا ہے۔ مزید برآں، اگر شاملین تربیت موضوعات پر بھرپور مطالعے کے خواہشمند ہوں تو انھیں متعدد دستاویزات اور رہنما معلومات بھی دی جاسکتی ہیں۔

 

ورکشاپ کا ماحول

سکون اس بات پر انتہائی زور دیتا ہے کہ ورکشاپ کا ماحول تربیت کے لیے سازگار ہو اور اس میں مختلف سرگرمیاں کرنے کے لیے خاطر خواہ جگہ موجود ہو۔ مزید برآں سکون شاملین ورکشاپ کو ایک ایسے ماحول میں تربیت دینا چاہتا ہے جہاں وہ بے تکلفی سے معلومات کا تبادلہ اور اظہار خیال کر سکیں۔

 

سرگرمیوں پر مبنی تربیت

سکون کی تربیت عموماً سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہے اور شاملین کو مختلف عملی مشقوں کے زریعے معلومات پہنچائی جاتی ہیں۔ اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ شاملین اپنی انفرادی ذہنی صلاحیتوں کو بھرپور استعمال میں لائیں اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارا جائے۔

 

اضافی سرگرمیاں

سکون اپنی تربیتی ورکشاپس کے دوران بعض اضافی سرگرمیاں بھی پیش کرتا ہے جن سے شاملین کو سیکھنے کے عمل میں دلچسپی پیدا ہوتی ہے۔ ان سرگرمیوں میں تعلیمی دورے اور عشائیے وغیرہ شامل ہیں۔

 

تربیت دہندگان

سکون کے مطابق تربیت دینے والے افراد کی تعداد تربیت لینے والے افراد کی کم از کم نصف ہونی چاہیے تاکہ ہر شامل تربیت فرد کو انفرادی اور خاطر خواہ توجہ دستیاب ہوسکے۔ سکون تربیتی ورکشاپس کو ایک یا دو افراد کے لیکچر دینے سے بہت مختلف دیکھتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ شاملین کو یہ احساس دلایا جاسکے کہ وہ کسی طرح سے بھی تربیت میں شاگردوں جیسا کردار ادا نہیں کر رہے بلکہ تربیت کے عمل میں برابر کے شریک ہیں۔ سکون اپنی تربیتی ورکشاپس کے دوران ایک بیرونی تجزیہ کار کو بھی دعوت دیتا ہے تاکہ تربیتی عمل کو نہ صرف محفوظ کیا جاسکے بلکہ اس میں مسلسل بہتری لائی جاسکے۔

 

تربیت کے بعد کی تکرار اور معاونت

سکون تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کے چھ ماہ بعد تک شاملین تربیت سے رابطے میں رہتا ہے اور انھیں ان کی عملی مشکلات میں مدد فراہم کرتا ہے۔ سکون اپنی ہر ورکشاپ کا چھ ماہ گزرنے کے بعد جائزہ بھی لیتا ہے تاکہ اس کی افادیت کو جانچا جاسکے۔

 

 

 

اگر آپ تربیتی ورکشاپس دینے کا تجربہ رکھتے ہیں تو آپ سکون کے ٹرینرز پول میں بھی شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

ٹرینرز پول میں شمولیت کا فارم ڈاون لوڈ کیجے

 

 Contact: cicb@thesukoon.org

                        
 
 

کیا آپ اپنی مطلوبہ معلومات کے حصول میں کامیاب رہے؟ اس صفحے میں مزید کیا اضافہ کیا جاسکتا ہے؟

آپ اپنی مفید آراء درج ذیل خلاء میں تحریر فرما سکتے ہیں