|
|
|
|
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
|
دانش آموزی |
|
|
|
|
|
|
|
سکون ہوم آف وزڈم سکون کا دانش آموزی کے لیے ایک شعبہ ہے جس میں تعلیم و تربیت سے مربوط نفسیاتی سرگرمیاں کروائی جاتی ہیں۔ سکون ہوم آف وزڈم ایک جیسی دلچسپیاں رکھنے والے لوگوں کو اور خصوصاً نوجوانوں کو مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اپنی ذہنی صلاحیتوں کی نشو نما کر سکیں۔ یہ پروگرام بہت سی ایسی سرگرمیاں وضع کرتا ہے جو تعلیم اور ہنر کے حصول میں نفسیاتی امداد دے سکیں۔ مزید براآں، یہ پروگرام سکون کلب کے اراکین کے لیے فکری مکالمے اور سیمینار بھی منعقد کرتا ہے۔ |
|
انگریزی زبان دانی کے مختصر کورسز نفسیاتی طریقوں کی مدد سے انگریزی سیکھیے ہمارے معاشرے میں انگریزی زبان کو استعمال کر سکنا ذہانت اور قابلیت کی دلیل تصور کیا جاتا ہے۔ انگریزی زبان میں درست عبور نہ رکھنے کی وجہ سے بہت سے لوگ ذہنی دبائو اور احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ ترقی کی رفتار بہت سست ہوتی ہے۔ سکون ہوم آف وزڈم نے اس قسم کے نفسیاتی مسائل کے تدارک کے لیے دو مختلف مختصر کورسز وضع کیے ہیں جن میں انگریزی زبان دانی کے علاوہ شاملین کے ذہنی دبائو، احساس کمتری اور دیگر متفرق نفسیاتی مسائل پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور ان میں خود اعتمادی کی نشو نما کی جاتی ہے تاکہ وہ انگریزی تو ضرور استعمال کریں مگر اسے اپنا طرہ امتیاز ہرگز نہ سمجھیں۔ سکون کے وضع کردہ یہ دو مختصر مگر انتہائی جامع کورسز کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ نتائج اخذ کرتے ہیں۔ شاملین کو انفرادی توجہ حاصل رہتی ہے تاکہ ان کے انگریزی زبان دانی سے مربوط نفسیاتی مسائل کو تفصیل سے سمجھا جا ئے۔ یہ کورسز بڑی عمر کے افراد کی تعلیمی ضرورتوں اور تقاضوں کو مد نظر رکھ کر بنائے گئے ہیں جو ان کورسز کی ایک نصابی خوبی ہے۔ ان کورسز کو کر لینے کے بعد شاملین درست انگریزی بولنے اور لکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی ذات میں خود آعتمادی اور شخصیت میں نکھار بھی پاتے ہیں۔
سکون کے انگریزی زبان دانی کے کورسز ہی کیوں؟ سکون پختہ بنیادوں پر ہمیشہ رہنے والی آموزش کا قائل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سکون ہوم آف وزڈم کے یہ کورسز عام کورسز سے بہت مختلف اور منفرد ہیں۔ ان کورسز کے کتابچے بڑی عمر کے لوگوں کی سیکھنے اور سمجھنے کی نفسیاتی ضروریات کو مد نظر رکھ کر بنائے گئے ہیں۔ ان کورسز کی چند قابل ذکر خوبیاں درج ذیل ہیں سیکھنے کے تمام مراحل میں شاملین کو انفرادی توجہ دی جاتی ہے۔ ایک کلاس میں صرف چھ شاملین کو شامل کیا جاتا ہے۔ شاملین کو دوران کلاس سیکھنے کے تمام مراحل میں عملی طور پر حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے۔ شاملین اپنی دلچسپی کے مطابق موضوعات کا انتخاب کرتے ہوئے دوسروں کے سامنے نہ صرف انگریزی میں تقاریر کرتے ہیں بلکہ آپس میں اجتماعی مشقیں اور رول پلیز بھی کرتے ہیں۔ تجربہ کار اور قابل اساتذہ کی نگرانی میں شاملین کو نہ صرف انگریزی زبان سیکھنے کا موقع ملتا ہے بلکہ ان کی کردار سازی بھی عمل میں لائی جاتی ہے۔ بڑی عمر کے افراد کے سیکھنے اور سمجھنے کی ضروریات اور صلاحیتیں چونکہ بچوں سے بہت مختلف ہوتی ہیں لہذا ان کورسز میں مختلف نفسیاتی عوامل کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔ انگریزی سیکھنے کے ساتھ ساتھ شاملین میں خود اعتمادی فروغ پاتی ہے اور وہ انگریزی زبان دانی کے علاوہ اپنی ذندگی کی دوسری متفرق مشکلات کو حل کرنے ذہنی دبائو سے نبرد آزما ہونے کے قابل بھی ہوتے ہیں۔ سکون کا منطقی اور تنقیدی سوچ پر مختصر کورس اس میں مزید اضافے کا باعث بنتا ہے۔ شاملین کو ان کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ مشکلات میں نفسیاتی رہنمائی بھی فراہم کی جاتی ہے۔ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند شاملین کی رہنمائی بھی ان کورسز کا حصہ ہے۔
بنیادی انگریزی زبان دانی کا مختصر کورس یہ کورس ان افراد کے لیے مرتب کیا گیا ہے جنھیں انگریزی بولنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ اس کورس کا دورانیہ ایک ماہ اور مقصد بول چال میں مہارت فراہم کرنا ہے۔
اعلی انگریزی زبان دانی کا مختصر کورس اس کورس کا دورانیہ ڈیڑھ ماہ اور مقصد انگریزی لکھنے میں مہارت پیدا کرنا ہے اور یہ کورس ان افراد کے لیے انتہائی موزوں ہے جو انگریزی میں مضمون نویسی یا رپورٹ نویسی میں مشکلات کا شکار ہیں۔ مزید برآں ٹافل اور آئی ایلٹس کے خواہشمند افراد کے لیے بھی اس کورس میں بہت کشش ہے۔
ان کورسز کے بارے میں مزید معلومات ڈاون لوڈ کیجے سرٹیفیکیٹ کا نمونہ ملاحظہ فرمائیے
|
|
نفسیات کے عملی موضوعات پر مختصر کورسز
یہ کورسز عموماً ان افراد کے لیے تیار کیے جاتے ہیں جنھوں نے نفسیات بطور مضمون نہیں پڑھی مگر پھربھی نفسیات کے عملی موضوعات میں دلچسپی رکھتے ہیں اور نفسیات کو اپنی عملی ذندگی کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔ شاملین اگر ان موضوعات پر مزید تفصیلی کورسز کرنا چاہیں تو انھیں مختلف مستند بین الاقوامی یونیورسٹیز کے ساتھ بھی شامل کیا جاسکتا ہے جس کی بدولت وہ گھر بیٹھے مزید تفصیلی کورسز کر سکتے ہیں۔
پیشہ ورانہ نگہداری ہمارے معاشرے میں بہت لوگ خصوصاً خواتین خانہ اپنے گھروں میں بزرگ افراد کی دیکھ بھال میں مصروف رہتی ہیں ۔ بزرگوں کی دیکھ بھال بھی ایک فن ہے اور اس میں مختلف نفسیاتی و سماجی پیچیدگیاں اور مشکلات شامل ہو سکتی ہیں۔ سکون ہوم آف وزڈم کا پیشہ ورانہ نگہداری کا یہ مختصر کورس شاملین کو انھیں نفسیاتی و سماجی مسائل کے حل میں مدد فراہم کرتا ہے اور ان کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ بزرگوں کی نفسیاتی خطوط پر دیکھ بھال کر سکیں۔ مزیدبرآں اس کورس کو کرنے سے شاملین اپنی ذاتی نفسیاتی پیجیدگیوں پر بھی قابو پاتے ہیں اور اپنا خیال بھی درست طریقے سے رکھنا سیکھتے ہیں۔ اس کورس کا دورانیہ دو ہفتے ، چار گھنٹے روزانہ ہے۔
نفسیاتی مشاورت دوسروں کے نفسیاتی و سماجی مسائل کو سائنسی طریقہ کار سے سمجھ کر ان کے حل کے لیے نفسیاتی و سماجی مشورہ فراہم کرنا نفسیاتی مشاورت کہلاتا ہے۔ ہمارے مشاہدے میں ہے کہ بہت سی تنظیموں اور اداروں میں کام کرنے والے لوگوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں نفسیاتی مشاورت دینا بھی ہوتا ہے تاہم وہ نہ تو نفسیات دان ہوتے ہیں اور نہ ہی انھوں نے نفسیاتی مشاورت میں کوئی کورس کر رکھا ہوتا ہے۔ سکون کا نفسیاتی مشاورت کا ایک ماہ پر محیط یہ کورس اسی قسم کے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بطریق احسن نبھا سکیں۔ کورس کا وقت دو گھنٹے روزانہ ہے۔
ذہنی دبائو پر قابو پانا حد سے زیادہ تشویش کرنا ذہنی دبائو اور کئی دوسری نفسیاتی و سماجی پریشانیوں کا باعث بنتا ہے۔ ذہنی دبائو ایک عمومی نفسیاتی مسئلہ ہے جو ہم میں سے اکثر لوگوں کو درپیش رہتا ہے اور ہم کش مکش کی صورتحال سے دوچار رہتے ہیں۔ ذہنی دبائو پر قابو پانے کا یہ کورس تین دنوں میں دو گھنٹے روزانہ کے وقت میں کروایا جاتاہے اور شاملین اپنے اور دوسروں کے ذہنی دبائو کو نفسیاتی اور منطقی طریقوں سے حل کرنا سیکھتے ہیں۔
آٹھ دنوں میں تمباکو نوشی ترک کیجے بہت سے لوگ سگرٹ نوشی چھوڑنا چاہتے ہیں مگر قوت ارادی نہ ہونے یا کم ہمتی کے باعث ایسا نہیں کر پاتے۔ سکون اس قسم کے افراد کو نفسیاتی معاونت فراہم کرتا ہے اور ان کو آٹھ دن کا ایک قابل عمل پلان پیش کرتا ہے جس پر عمل کرکے وہ تمباکو نوشی سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ سکون شاملین کے اہل خانہ اور دوست احباب کو بھی اس عمل میں شامل کرتا ہے تاکہ تمباکو نوشی چھوڑنے میں شاملین کو ایک بھرپور مددگار ماحول میسر آئے۔
پیشہ ورانہ گفتگو میں مہارت بہترین گفتگو ہر شعبہ ذندگی میں کامیابی کے لیے ضروری ہے۔ بولنے والا ہمیشہ یہی چاہتا ہے کہ اس کا مطمع نظر اور مافی الضمیر سننے والے تک اسی طرح پہنچے جس طرح وہ خود محسوس کر رہا ہے۔ تاہم بول چال کے انداز، تلفظ، غیر موزوں یا زومعنی الفاظ کے استعمال اور جسمانی تاثرات کی بدولت اکثر ہمارا مدعا ہمارے سامعین تک اثر پزیر انداز سے نہیں پہنچ پاتا اور ہم خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں کرسکتے۔ یہ کورس ہمیں گفتگو کے فن سے متعلق نفسیاتی اور منطقی باریکیوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا ہے۔ اس کورس کا دورانیہ پانچ دن اور تین گھنٹے روزانہ ہے۔
مشکلات پر قابو پانا اور فیصلہ کرنے کی قوت ہماری روزمرہ ذندگی میں ہمیں کئی کئی بار کش مکش کا سامنا رہتا ہے۔ ہمارے بہت سے مسائل اتنے گھمبیر بن جاتے ہیں کہ ہم انھیں حل کرنے کے بجائے ان مسائل کی پیچیدگیوں اور باریکیوں میں الجھ کر رہ جاتے ہیں۔ یہ سب معاملات اور مراحل ہمارے سوچنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس کورس کی بدولت ہم اپنے مسائل کے بارے میں منطقی اور درست طریقوں سے سوچنے اور انھیں صحیح طرح سے حل کرنے کے مختلف نفسیاتی طریقے سیکھتے ہیں۔ یہ کورس صرف پانچ گھنٹے کا ہے۔
قائدانہ صلاحیتوں کی افزائش ہر انسان میں دوسروں کی سرپرستی اور ان کی رہنمائی کرنے کی قدرتی صلاحیت موجود ہوتی ہے مگر بعض لوگ اپنی اس صلاحیت کو دوسروں کی نسبت زیادہ استعمال کرتے ہوئے دوسروں سے سبقت لے جاتے ہیں۔ اس کورس کی مدد سے ہم اپنی ذات کی مخفی قائدانہ صلاحیتوں کا نہ صرف ادراک کرتے ہیں بلکہ ان کے درست اور بر محل استعمال کے طریقوں سے بھی متعارف ہوتے ہیں۔ کورس کا دورانیہ پانچ دن ، تین گھنٹے روزانہ ہے۔
|
|
منطقی اور تنقیدی سوچ پر مختصر کورس تمام ذہنی مسائل کی ابتدا کش مکش کی کیفیت سے شروع ہوتی ہے۔ اس کیفیت کو طول دینے سے ہم مختلف نفسیاتی و سماجی مسائل میں گرفتار ہوسکتے ہیں۔ نفسیاتی پیجیدگیوں سے محفوظ رہنے کے لیے سکون کا یہ کورس عوام الناس کے لیے اعزازی بنیادوں پر یعنی بالکل مفت پیش کیا جاتا ہے تاکہ لوگ نفسیاتی مسائل سے بچائو کی تدابیر اختیار کر سکیں۔ |
|
پیشہ ورانہ ہنر مندی
تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مندی بھی کسی معاشرے کے سماجی ارتقاء کے لیے بہت ضروری ہے۔ اکثر لوگ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ یا تعلیم کے بغیر بھی ہنر کے حصول کے حق میں ہوتے ہیں تاکہ اپنے مالی وسائل کو جلد از جلز اور اپنی مدد آپ کے تحت حل کر سکیں۔ سکون اسی سلسلے میں پیشہ ورانہ ہنر مندی کی سرگرمیاں بھی شروع کرنا چاہتا ہے جس کے دو بنیادی مقاصد ہیں۔ پہلا یہ کہ معاشرے سے غربت ،جو کہ بہت سے نفسیاتی و سماجی مسائل کی جڑ ہے، کو کم کیا جاسکے اور دوسرا اور اہم تر یہ کہ اس پروگرام کے شاملین کو دوران ہنر مندی مختلف نفسیاتی الجھنوں سے نکالا جائے یعنی ان کو ہنر مندی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اپنی نفسیاتی پیجیدگیوں کے حل میں بھی مدد مل سکے۔ اس پروگرام کے توسط سے سکون عورتوں کے نفسیاتی مسائل پر خصوصی توجہ دینا چاہتا ہے۔ اس پروگرام میں سلائی کڑھائی، مشین سے بنوائی، ہاتھ سے بنوائی، کشیدہ کاری، کریشیا، شیشے پر نقاشی، کپڑے پر نقاشی اٹالین ڈو، سرامک، ربن کا کام، مٹی سے ظروف سازی، ٹائی اینڈ ڈائی، ویکس اور شمع سازی، آرائش گل، گوڈا، سٹک، کارڈ، اڈا، اون سازی، جلد بندی، قالین بافی، پولٹری، اور بیوٹیشن وغیرہ کے کورسز کا انعقاد کرتے ہوئے عورتوں کے نفسیاتی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ |
|
|
|
|
|
موجودہ سکون سنٹرز
ایبٹ آباد مکان ۳۶۵، گلی ۱، مکی محلہ، کیہال، ایبٹ آباد۔ فون:۰۹۹۲-۳۴۱۱۳۷
ایبٹ آباد پاکستان گرامر سکول، حبیب اللہ کالونی، ایبٹ آباد۔
اسلام آباد مکان ۸، گلی ۳۹، جی سکس ٹو، اسلام آباد۔ فون:۰۵۱-۲۸۲۷۷۸۸
|
|
Contact: chw@thesukoon.org |
|
|
|
| کیا آپ اپنی مطلوبہ معلومات کے حصول میں کامیاب رہے؟ اس صفحے میں مزید کیا اضافہ کیا جاسکتا ہے؟ آپ اپنی مفید آراء درج ذیل خلاء میں تحریر فرما سکتے ہیں |