|
|
||||||||||||||||||||
|
|
||||||||||||||||||||
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
||||||||||||||||||||
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
||||||||||||||||||||
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
||||||||||||||||||||
|
سکون کے نفسیاتی تزکیے |
||||||||||||||||||||
|
|
||||||||||||||||||||
|
|
||||||||||||||||||||
|
سکون کے نفسیاتی تزکیوں کا مقصد آپ کی درست اور بہترین ذہنی صحت کے حصول کے لیے حفاظتی اقدامات کرنا ہے تاکہ آپ نفسیاتی و سماجی مسائل سے پریشان ہونے کے بجائے ان کا دھارا تعمیری پہلئووں کی جانب موڑ سکیں۔ |
||||||||||||||||||||
|
سکون لائف ہیلنگ - ذندگی میں حقیقی رنگ بھرنے کے تزکیے
سکون لائف ہیلنگ ایک ایسا عمل ہے جس کی بدولت شاملین تزکیہ اپنے اذہان کا بھر پور استعمال کرتے ہیں اور اپنی عمومی ، اندرونی، مثالی اور حقیقی ذات کو پہچانتےہوئے اسے محسوس کرتے ہیں۔ سکون کا ذات کےبارے میں تصور ملاحظہ کیجے سکون لائف ہیلنگ چار نشستوں پر مشتمل ہے۔ ہر نشست میں تین ماہ کا وقفہ ہوتا ہے جس دوران شاملین تزکیہ کو مختلف نفسیاتی مشقیں کرنے کے لیے دی جاتی ہیں۔ یہ چار نشستیں ایک سال کے عرصے میں ختم ہوتی ہیں۔ یہ نشستیں درج ذیل ہیں
سکون لائف ہیلنگ سیشنز میں متعدد نفسیاتی اور مابعد النفسیاتی طریقوں کو اختیار کرتے ہوئے شاملین کی ذہنی صلاحیتوں کو بھر پور طریقے سے اجاگر کیا جاتا ہے تاکہ وہ مکمل اطمینان سے ان نشستوں سے مقدور بھر فائدہ اٹھا سکیں۔ سکون لائف ہیلنگ کی یہ نشستیں عموماً اجتماعی ہوتی ہیں تاہم خصوصی حالات میں یہ نشستیں انفرادی سطح پر بھی منعقد کروائی جا سکتی ہیں۔
سکون کی معاونت میں جذبات کے مشاہدے
جذبات کا انسانی ذندگی میں گہرا عمل دخل ہے۔ جذبات ہماری سوچوں اور رویوں کو روپ عطا کرتے ہیں۔ ہم میں سے اکثر لوگ اپنی پوری ذندگی میں کئی جذبات کا تجربہ نہیں کر پاتے۔ سکون یہ سمجھتا ہے کہ مکمل ذہنی نشو نما کے لیے تمام تر جذبات کا مشاہدہ ضروری ہے۔ سکون کے جذبات کے مشاہدے شاملین کو مختلف جذبات سے روشناس کرواتے ہیں اور شاملین اپنی پسند کے مطابق مختلف جذبات کا حقیقی یا مصنوعی ماحول میں تجربہ کرتے ہیں۔ انسانی جذبات کی فہرست ملاحظہ فرمائیے
مذہب سے قربت استوار کرنے میں سکون کی معاونت
سکون فیتھ ہیلنگ ایک ایسا عمل ہے جس سے شاملین کو ان کے مذہب سے قریب تر کرنے اور اس میں اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ سکون کا یہ عقیدہ ہے کہ مذہب سے قربت انسان کو بہت سے نفسیاتی و سماجی مسائل سے محفوظ رکھتی ہے۔ سکون کے فیتھ ہیلنگ کے سیشنز بالکل مفت اور انفرادی نشستوں میں دیے جاتے ہیں۔ مزیدبرآں، ان میں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کر سکتے ہیں۔
|
||||||||||||||||||||
|
Contact: cpc@thesukoon.org |
||||||||||||||||||||
|
||||||||||||||||||||
|
|
||||||||||||||||||||
| کیا آپ اپنی مطلوبہ معلومات کے حصول میں کامیاب رہے؟ اس صفحے میں مزید کیا اضافہ کیا جاسکتا ہے؟ آپ اپنی مفید آراء درج ذیل خلاء میں تحریر فرما سکتے ہیں |