ہماری مدد کیجیے تاکہ ہم ان افراد کی نفسیاتی و سماجی مدد کر سکیں جو انسانی حق تلفیوں کی وجہ سے مختلف نفسیاتی عوارض میں مبتلا ہیں یا انھیں اس کا خطرہ درپیش ہے

 

 

مالی معاونت

 

 
 
 

ذہنی صحت اور اس سے متعلقہ سرگرمیاں افراد اور ڈونر اداروں کے لیے ترجیح نہیں سمجھی جاتیں۔ اس کی ایک بہت بڑی وجہ بذات خود ذہنی صحت کے شعبوں کی ناقص کارکردگی اور ذہنی صحت کو صرف ہسپتالوں میں لگے ہوئے سائیکٹرک بیڈز تک محدود تصور کیے جانا ہے۔ سکون اپنی تمام تر سرگرمیوں کو اپنے انتہائی محدود وسائل سے جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں سکون کلب کے اراکین اور ان تمام حضرات سے مالی معاونت کی توقع رکھتا ہے جو ذہنی صحت کی اہمیت سے آگاہ ہیں اور اس کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کرنا چاہتے ہیں۔

سکون جن سرگرمیوں کا اپنے وسائل سے اجراء کیے ہوئے ہے ان میں چند درج ذیل ہیں

پاکستان کے شہروں اور قصبوں میں نفسیاتی کلینکس کھولنا تاکہ عوام الناس تک نفسیاتی علاج معالجے کی خدمات پہنچائی جا سکیں۔

پاکستان کے دیہات میں تنظیمی اشتراک کے زریعے رضاکاروں کو بنیادی نفسیاتی تربیت فراہم کرنا تاکہ وہ اپنے علاقے کے لوگوں تک ذہنی صحت سے متعلقہ بنیادی معلومات پہنچا سکیں اور ان کے عمومی نفسیاتی مسائل میں ان کی داد رسی کر سکیں

انسانی حقوق کی ترویج کے لیے پاکستان کے مختلف علاقوں میں قانونی مشاورتی مراکز قائم کرنا تاکہ سکون سے متعلقہ افراد کو مفت قانوںی مشورے اور مدد فراہم کی جاسکے

پاکستان کے عوام کو مختلف زبانی، تحریری اور مواصلاتی طریقوں کے زریعے ذہنی صحت سے متعلقہ معلومات پہنچانا تاکہ وہ اپنے نفسیاتی و سماجی مسائل کو درست انداز سے سمجھ کر ان سے بچ سکیں۔

ذہنی صحت کو بالعموم فروغ دینا اور اس سے متعلق تحفظات پر دنیا بھر میں آواز اٹھانا۔

 

سکون کو دی جانے والی مالی معاونت براہ راست سکون کی مختلف سرگرمیوں میں استعمال کی جاتی ہے اور اس معاونت سے سکون ان لوگوں کو نفسیاتی و سماجی مدد فراہم کرتا ہے جو انسانی حق تلفیوں کی وجہ سے نفسیاتی مسائل کا شکار ہوں یا انھیں ان مسائل کا خطرہ ہو۔

 

  

 
 
 

آپ درج ذیل بنک اکائونٹ کے زریعے اپنی مالی معاونت ہم تک پہنچا سکتے ہیں اور اس کے مصرفات کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں۔

 

Account Title:                  SUKOON

Account Number:            01-200-1826-5

Bank:                               Allied Bank Limited

Branch:                            Supply Bazar Branch, Abbottabad, Pakistan.

Swift Code:                     ABPAPKKA

 

آپ سکون کے پتے پر سکون کے نام کراس چیک بھِی بھجوا سکتے ہیں۔

 

Contact: df@thesukoon.org

                        
 
 

کیا آپ اپنی مطلوبہ معلومات کے حصول میں کامیاب رہے؟ اس صفحے میں مزید کیا اضافہ کیا جاسکتا ہے؟

آپ اپنی مفید آراء درج ذیل خلاء میں تحریر فرما سکتے ہیں