|
|
|
|
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
|
سکون کلب |
|
|
|
|
|
سکون کلب ایسے افراد کا مجموعہ ہے جو اپنی ذہنی صحت پر خصوصی توجہ دیتے ہیں اور اپنی ذات کے عرفان میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ سکون کلب نے تاریخ انسانی میں پہلی بار ذہنی صحت کے بیمے متعارف کروائے ہیں۔ کلب کے اراکین کی ذہنی صحت یقینی طور پر متوازن رہنے کی ضمانت دی جاتی ہے تاکہ اپنی ذندگی سے کما حقہ استفادہ کر سکیں۔ |
|
سکون مینٹل ہیلتھ ایکٹوسٹ - سکون کے ذہنی صحت کے فروغ میں معاون کار
|
|
عوام الناس کی ذہنی صحت کی بہتری کو یقینی بنانے اور ذہنی صحت سے معتلق معلومات کی ترویج کے لیے سکون ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ معاون کار بنانا چاہتا ہے۔ ان معاون کاروں کو سکون نہ صرف ان کے اپنے نفسیاتی مسائل میں مدد اور رہنمائی فراہم کرتا ہے بلکہ ان کے زریعے سے ان کے علاقے کے دیگر لوگوں تک بھی ذہنی صحت سے معتلق معلومات پہنچاتا ہے۔ معاون کاروں کو بنیادی نفسیاتی امداد پر تربیت بھی دی جاتی ہے تاکہ وہ عمومی نفسیاتی مسائل میں لوگوں کی مدد کر سکیں۔ معاون کار اپنے علاقے کے نفسیاتی و سماجی مسائل سے بھی سکون کو آگاہ کرتے ہیں جن پر سکون ان کے حل کے لیے حکمت عملی وضع کرتا ہے۔
کیا آپ بھی ایک دردمند دل رکھتے ہیں؟ کیا آپ بھی اپنے اردگرد کے لوگوں کے نفسیاتی و سماجی مسائل کے حل میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ اگر ایسا نہیں ہے تو اس بارے میں دوبارہ سوچیے اور جانیے کہ ایسا کیوں نہیں ہے۔ اور اگر ایسا ہے تو سکون کے معاون کار بن کر اپنی ذندگی کے حقیقی مقصد یعنی حقوق العباد کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہو جائیے اور یقین جانیے کہ آپ کے ایسا کرنے سے بہت سے لوگوں کو خوشی مل سکتی ہے اور معاشرے میں نفسیاتی و سماجی امن کا قیام ممکن ہوسکتا ہے۔
|
| سکون کلب کی انفرادی رکنیت |
|
|
|
سکون کلب کی انفرادی رکنیت دراصل ذہنی صحت کا بیمہ ہے۔ اس رکنیت کے حصول کے بعد آپ کی ذہنی صحت کی درستگی کو یقینی بنانے کے لیے سکون متعدد اقدامات کر تا ہے جن میں نفسیاتی و سماجی مسائل سے بچائو کے لیے حفاظتی اقدامات اور نفسیاتی و سماجی مسائل کے حل کے لیے دیرپا طریقے وضع کیے جاتے ہیں۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ سکون کے وضع کردہ نفسیاتی تزکیوں کی بدولت آپ کو آپ کی ذات کے پوشیدہ پہلئووں کے بارے میں بھی شناسائی دی جاتی ہے تاکہ آپ اپنی ذات کا درست عرفان پا سکیں۔
سکون کلب میں انفرادی رکنیت کے فوائد درج ذیل ہیں سکون کے نفسیاتی تزکیوں میں مفت شمولیت مفت نفسیاتی مشاورت اور رہنمائی مفت قانونی مشاورت سکون کی تربیتی ورکشاپس میں پچاس فیصد رعایت منطق اور تعمیری سوچ پر مختصر کورس مفت سکون کی محافل اور فکری مکالموں میں شرکت کی دعوت مشترکہ دلچسپیاں رکھنے والوں اراکین کے درمیان باہمی رابطوں کا فروغ انسانی حقوق سے متعلقہ موضوعات پر معلومات کا تبادلہ اور رہنمائی سکون میں زیر تربیت رہنے اور ملازمت کرنے کے مواقع
کیا آپ بھی سکون کلب کے رکن بن کر اپنی بہترین ذہنی صحت کو یقینی بنانا چاہیں گے؟
سکون کلب میں انفرادی طور پر شامل ہونے کے لیے فارم ڈاون لوڈ کیجے
|
| سکون کلب کی اداروں اور کارخانوں کے لیے اجتماعی رکنیت |
|
انسانی وسائل کا بہترین استعمال ہر ادارے اور کارخانے کی ضرورت ہوتا ہے تاکہ کام کے بہترین نتائج حاصل کیے جاسکیں۔ تاہم ہر ادارے میں بہت سے ایسے نفسیاتی و سماجی مسائل جنم لیتے ہیں جن کو بہت کم محسوس کیا جاتا ہے اور ان پر توجہ نہیں دی جاتی۔ اسی وجہ سے ادارے کے ملازمین اور کارخانوں کے مزدور اپنے کام میں خاطر خواہ دلچسپی نہیں پیدا کر پاتے اور غیر مطمئن نظر آتے ہیں۔ اس کا نتینہ کسی دوسری جگہ ملازمت کے حصول کی کوشش کرنا ٹھرتا ہے۔ سکون کلب اداروں اور کارخانوں کو ان کے انسانی وسائل کے بہترین استعمال کے لیے اجتماعی رکنیت بھی فراہم کرتا ہے جس کی مثال اجتماٰعی بیمے جیسی ہے۔ سکون کلب کی اجتماعی رکنیت میں ادارے یا کارخانے کے تمام تر ملازمین کو وہ تمام فوائد مفت حاصل ہوتے ہیں جو ان کی بہتر ذہنی صحت کے لیے ناگزیر ہیں۔ اس کے علاوہ ان ملازمین اور مزدوروں کی انفرادی شکایات کا ازالہ بھی عمل میں لایا جاتا ہے۔ ملازمین کی تربیتی ضروریات کی جانچ پڑتال ، ان کے نفسیاتی مسائل کے تجزیے، اور ان کی ملازمت سے متعلق تجاویز پر غور و خوض وغیرہ تمام وہ سرگرمیاں ہیں جو ملازمین کو ملازمت سے متعلق اطمینان فراہم کرتی ہیں اور اداروں کو استحکام اور ترقی عطا کرتی ہیں۔
|
|
Contact: cc@thesukoon.org |
|
|
|
| کیا آپ اپنی مطلوبہ معلومات کے حصول میں کامیاب رہے؟ اس صفحے میں مزید کیا اضافہ کیا جاسکتا ہے؟ آپ اپنی مفید آراء درج ذیل خلاء میں تحریر فرما سکتے ہیں |