|
|
|||||||||
|
|
|||||||||
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
|||||||||
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
|||||||||
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
|||||||||
|
سکون نفسیاتی کلینکس |
|||||||||
|
|
|||||||||
|
|
|||||||||
|
خوشیوں بھری ذندگی ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے مگر اکثر لوگ اپنے آپ کو اکثر اوقات دکھی محسوس کرتے ہیں اور مایوس نظر آتے ہیں۔ ہمارے تمام احساسات، جذبات اور رویوں کا تعلق ہمارے ذہن سے ہوتا ہے۔ اکثر دوسرے لوگوں کا رویہ ہمیں ذہنی تکلیف پہنچاتا ہے جس کی وجہ سے ہم مختلف نفسیاتی و سماجی پریشانیوں میں الجھ کر رہ جاتے ہیں۔ نفسیاتی پیچیدگیاں صرف ذہنی امراض پر ہی مشتمل نہیں ہوتیں بلکہ ہماری روزمرہ کی ذندگی می مختلف کیفیات بھی نفسیاتی پریشانیاں کہلاتی ہیں جن میں ذہنی دبائو، اعصابی تنائو، ذہنی تھکاوٹ، بوریت، سردرد، چڑچڑاہٹ، غصہ، افراد خانہ سے تعلقات میں کشیدگی، تعلیمی و پیشہ ورانہ امور میں عدم دلچسپی، اپنی ذات کی حقیقتوں سے عدم آگاہی وغیرہ شامل ہیں۔ نفسیاتی پریشانیاں ہر عمر کے افراد میں یکساں پائی جاتی ہیں۔
ہماری عام پریشانیاں کیا ہیں؟ ہماری روزمرہ کی پریشانیوں میں ہمارے وہ تمام مسائل شامل ہیں جو ہمیں ذہنی تکلیف پہنچاتے ہیں۔ ان مسائل کی وجہ عموماً دوسرے لوگ ہوتے ہیں۔ بچوں کی پریشانیاں ضد اور غصہ کرنا، چڑچڑا پن، بستر پر پیشاب کرنا، سکول جانے سے گھبرانا، پڑھائی میں دلچسپی نہ لینا، کند ذہنی، ہکلاہٹ یا توتلا پن، کھیل کود میں دلچسپی نہ لینا،بھوک کا نہ لگنا، توجہ اور شفقت سے محرومی وغیرہ۔ نوجوانوں کی پریشانیاں پیشہ کا انتخاب، من پسند شادی میں رکاوٹ، محبت میں ناکامی، رشتوں میں بندش، بدصورتی، اکیلا پن، وغیرہ۔ عورتوں کی پریشانیاں خاندانی مسائل اور گھریلو جھگڑے، شوہر کو راہ راست پر لانا، میاں بیوی میں جھگڑا، طلاق کا مسئلہ، اولاد کا نہ ہونا، جادو ٹونے کی پریشانیاں، وغیرہ۔ مردوں کی پریشانیاں کاروباری بندش، گھریلو ناچاقی، دشمن کا خوف، بے روزگاری، مردانہ کمزوری، منشیات کی لت، مقدمہ بازی کی پریشانیاں، وغیرہ۔ مشترکہ پریشانیاں بے چینی، بے خوابی، اداسی، اکیلا پن، نیند آنے میں دشواری یا نیند کا بار بار ٹوٹنا، جسمانی اور ذہنی تھکاوٹ، رعشہ یا کپکپی، موٹاپا، پیشہ ورانہ امور میں مشکلات، خوف، گھبراہٹ، مذہب سے دوری، نماز میں دل نہ لگنا، بوریت، ذندگی کا بے مقصد لگنا، اپنے آپ کو ناکارہ محسوس کرنا، مستقبل کے بارے میں مایوسی، کسی کام میں دل نہ لگنا، وغیرہ۔
پریشانیوں کے حل کا عمومی طریقہ کار ہمارے معاشرے میں یہ تاثر بہت عام ہے کہ نفسیاتی علاج صرف پاگلوں ہی کے لیے ہوتا ہے حالانکہ ہم سبھی کسی نہ کسی نفسیاتی پریشانی سے ہمیشہ دوچار رہتے ہیں اور اسے یا تو درگزر کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یا مضر صحت ادویات یا منشیات کا سہارا لیتے ہیں۔ یہ بات انتہائی افسوس ناک ہے کہ ہم اپنی نفسیاتی پریشانیوں کو صحیح طریقوں سے حل کرنے کے بجائے مختلف قسم کی شعبدہ بازیوں میں اپنا وقت اور پیسہ برباد کر دیتے ہیں جن میں جادو ٹونہ اور نیم حکیمانہ علاج شامل ہیں۔ یاد رہے کہ وہ عام ذہنی دبائو اور نفسیاتی الجھن جسے ہم آج غیر اہم سمجھ کر درگزر کر دیتے ہیں کل کو کسی بڑے ذہنی مرض کی وجہ بن سکتا ہے۔ نفسیاتی علاج سے غفلت برتنے کی دوسری بڑی وجہ ہماری اپنی جھجک اور توہین ہو جانے کا احساس ہوتا ہے جو ہمیں کسی نفسیات دان سے مشورہ حاصل کرنے سے روکے رکھتا ہے۔ ہماری اسی لاپرواہی کی وجہ سے ہم اپنی ذندگی پر سکون طریقے سے گزارنے کے بجائے اسے دکھوں کے حوالے کر دیتے ہیں۔ مزید برآں، ہمارے ملک میں نفسیاتی مسائل سے آگاہی نہ ہونے کے برابر ہے اور پیشہ ور نفسیات دانوں کی کمی ہے جس کی وجہ سے ہمیں صحیح رہنمائی ملنا مشکل ہو جاتا ہے۔
سکون کا موقف انسان کی ذندگی کا مشکلات سے بھرپور ہونا ایک اٹل حقیقت ہے۔ اگر انسان کی ذندگی میں مشکلات نہ آئیں تو وہ کوئی نئی چیز نہ سیکھ سکے۔ اگر ہم دنیا کو ایک امتحان تسلیم کرتے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ یہ عقیدہ رکھیں کہ تمام تکلیفیں اور راحتیں خدا ہی کی طرف سے ہیں اور خدا ہی کی منشا سے شروع اور ختم ہوتی ہیں۔ ہر تکلیف ہمیں نئے سبق سکھانے، ہمارے گناہوں کو کم کرنے اور ہمارے درجات کو بلند کرنے کے لیے آتی ہے۔ اس دنیا میں سب سے زیادہ تکالیف پیغمبروں اور خدا کے نیک بندوں پر آئیں اور انھوں نے اپنی تکالیف کے خاتمے کے لیے اپنے رب سے دعا کی اور ساتھ ہی ساتھ اپنی تکالیف کے دنیاوی سد باب کے لیے اسباب کی طرف بھی رجوع کیا۔ ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنے رب کی طرف رجوع کرنے کے بعد اپنی تمام تر جسمانی تکالیف کے علاج کے لیے کسی مستند ڈاکٹر یا مستند حکیم سے رجوع کریں اور اپنے تمام تر نفسیاتی مسائل کے مستند اور دیرپا حل کے لیے کسی مستند ماہر امراض ذہنی سے رجوع کریں۔ اس کے علاوہ اگر ہم یہ محسوس کریں کہ ہم خدانخواستہ کسی جادہ کے زیر اثر ہیں تو ہمیں چاہیے کہ کسی ایسے نیک بزرگ کی خدمت میں حاضر ہوں جس کی اپنی ذندگی مذہب سے متصادم نہ ہو اور وہ اخباروں میں اشتہار دے کر اپن دکان نہ چمکاتا ہو۔ مزید برآں، ہم ماہر نفسیات [سائیکالوجسٹ] ماہر امراض ذہنی [سائیکوتھراپسٹ] نفسیاتی مشیر[سائیکولاجیکل کونسلر] اور ماہر امراض دماغی [سائیکیٹرسٹ] میں بھی فرق نہیں کر پاتے۔ یہ بات سمجھنا بہت ضروری ہے کہ ہمیں ہماری نفسیاتی پریشانیوں کے حل کے سلسلے میں ماہر امراض ذہنی [سائیکوتھراپسٹ] یا نفسیاتی مشیر [سائیکولاجیکل کونسلر] سے ہی رجوع کرنا چاہیے۔ تکالیف کا آنا برحق اور معمول کے مطابق ہوتا ہے مگر ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی نفسیاتی تربیت کچھ اس طریقے سے کریں کہ تکالیف ہمیں دکھی نہ کر سکیں بلکہ ہمیں مزید آگے بڑھنے میں مدد دیں۔
سکون ہماری کیا مدد کرسکتا ہے؟ سکون معاشرے سے نفسیاتی و سماجی پریشانیوں کے خاتمے کے لیے ہمہ تن مصروف عمل ہے۔ سکون کے نفسیاتی کلینک مختلف شہروں میں ہماری نفسیاتی پریشانیوں کے حل کے لیے موجود ہیں جو نفسیاتی علاج معالجے کا زود اثر اور مئوثر زریعہ ہیں جن میں علاج کے مختلف عمومی طریقوں کے علاوہ سکون کے اپنے وضع کردہ جدید اور زود اثر طریقے بھی شامل ہیں۔
سکون کی ٹیلیفونک سروس ہمیں ہماری پریشانیوں میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
سکون سائیکوتھراپی ان افراد کو دی جاتی ہے جو انتہائی پیجیدہ ذہنی امراض کا شکار ہوں۔
سکون کونسلنگ ان افراد کے لیے جو سماجی مسائل کی وجہ سے نفسیاتی پریشیانیوں میں مبتلا ہوں۔
سکون سائیکومیٹرکس کی بدولت آپ اپنی شخصیت ، عادات، رجحانات، رویوں، ذہانت اور مختلف شعوری اور لاشعوری خصوصیات کا سائنسی طریقہ کار سے بتہ چلا سکتے ہیں۔
سکون ووکیشنل گائیڈنس طلباء و طالبات کو ان کے نفسیاتی رجحانات کے مطابق ان کے تعلیمی موضوعات اور پیشے کے انتخاب میں مدد فراہم کرتی ہے۔
عام نفسیاتی پیچیدگیوں کے حل کے ساتھ ساتھ ان سے بچائو کے لیے سکون مختلف نفسیاتی تزکیے اور مختصر کورسز بھی پیش کرتا ہے۔
سکون کلب کی رکنیت آپ کو ذہنی صحت کا بیمہ فراہم کرتی ہے اور آپ ایک مکمل نفسیاتی صحت کا حصول یقینی بناتے ہیں۔
|
|||||||||
|
سکون ہیلنگ سیشنز - نفسیاتی تزکیے سکون کے نفسیاتی تزکیے نفسیاتی و سماجی مسائل سے بچائو کے کیے حفاظتی اقدامات کے مترادف ہیں۔ ان تزکیوں میں شاملین اپنی ذہنی صلاحیتوں کو نہ صرف بھرپور طریقے سے استعمال کرتے ہیں بلکہ اپنی تخیلاتی اور تصوراتی صلاحیتوں میں اضافہ بھی کرتے ہیں۔ سکون ہیلنگ سیشنز کے بارے میں مزید جانیے
|
|||||||||
|
|
|||||||||
|
شادی شدہ جوڑوں کی ازدواجی ، سماجی، معاشی اور نفسیاتی رہنمائی شادی شدہ افراد کی ذہنی صحت کا ایک بڑا حصہ ان کی اپنے شریک حیات سے تعلقات پر منحصر ہوتا ہے۔ بہترین اور موزوں ترین شریک حیات خدا تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے تاہم چونکہ تمام انسان اپنی عادات و اطوار میں یکساں نہیں ہوتے لہذا شادی شدہ جوڑوں میں باہمی رنجش اور پیچیدگیوں کا پیدا ہو جانا ایک فطری عمل ہے۔ خفگیاں اور کدورتیں اگر بر وقت رفع کر دی جائیں تو شادی شدہ ذندگی کے بہت سے مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔ میاں بیوی کو اپنی نفسیاتی، سماجی اور معاشی ضروریات میں ایک مربوط اور قابل عمل طریقہ کار سے اپنے لیے بر وقت منصوبے بنانے چاہییں اور ایک دوسرے کی ضروریات کو بخوبی سمجھنا چاہیے تاکہ ان کی ذندگی خوشحال ہو سکے۔ سکون اس سلسلے میں شادہ شدہ جوڑوں کی کئی طرح سے مفت رہمنائی کرتا ہے۔ سکون کے مستند نفسیاتی ٹسٹوں کی بدولت میاں بیوی اپنے درمیان پیدا ہونے والی ناراضگیوں کی وجوہات جان سکتے ہیں اور ان وجوہات کے ازالے کے لیے سکون سے مفید اور قابل عمل مشورے طلب کر سکتے ہیں۔ بے اولادی اور بانجھہ پن کے مسائل میں بھی کافی حد تک نفسیاتی پیچیدگیوں کا عمل دخل ہو سکتا ہے اور ان کا نفسیاتی طریقوں کی مدد سے ازالہ کیا جاسکتا ہے۔ مزید برآں سکون کی خدمات نوبیاہتا شادی شدہ جوڑوں کے لیے بھی بہت مفید ثابت ہوتی ہیں اور ان کو ان کی آئندہ ذندگی میں پیش آسکنے والے مسائل سے بچائو میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ سکون عوام الناس کی ذندگیوں کو ممکنہ حد تک پر سکون بنانے میں ہمہ تن مصروف عمل ہے۔ آپ بھی اس کوشش میں سکون کا ساتھہ دیجیے اور کم از کم اپنے اور اپنے اہل خانہ کے مسائل کے مستند اور دیرپا حل کے سلسلے میں سکون سے رابطہ کیجیے تاکہ ہمارے معاشرے سے کدورتوں اور خود غرضی کا خاتمہ ممکن ہو اور دوستانہ تعلقات اور ایثار کو فروغ مل سکے۔
|
|||||||||
|
|
|||||||||
|
سکون ٹرپس
آجکل کا تیز رفتار مشینی دور اور بدلتے ہوئے وقتی تقاضے ہمیں ایک لگی بندھی ذندگی گزارنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ ہماری ذندگی کے مقاصد بھی انھیں حالات و واقعات کے گرد گھومتے نظر آتے ہیں اور ہمارے معمولات ہمیں اپنی اندرونی ذات سے ملنے کا موقع نہیں دیتے۔ ہم اکثر یکسانیت سے اکتا جاتے ہیں اور بوریت محسوس کرتے ہیں۔ ایسے میں ہم دوبارہ مشینوں ہی کی طرف رجوع کرتے ہیں اور فلمیںدیکھکر، موسیقی سن کر یا گاڑی میں کہیں آجاکر اپنی بوریت دور کرنے کی ایک سادہ سی کوشش کرتے ہیں مگر ہماری یکسانیت ختم نہیں ہو پاتی۔ سکون نے، جو کہ نفسیاتی صحت فراہم کرنے کے لیے ہمہ تن کوشاں ہے، انھیں مسائل کو محسوس کرتے ہوئے سکون ٹرپس کے نام سے ایک دلکش اور منفرد پروگرام ترتیب دیا ہے۔ سکون ٹرپ کم از کم سات افراد پر مشتمل ہوتا ہے اور اس کا کم سے کم دورانیہ تین دن ہے۔ ٹرپ کے شرکاء ٹرپ سے پہلے اپنے معمولات، عادات و اطوار، خواہشات اور دیگر ذاتی مسائل سکون کے نفسیات دان کے گوش گزار کرتے ہیں جن کی مدد سے نفسیات دان ان کو مختلف کردار ادا کرنے کے لیے تیاری کرواتا ہے۔ ٹرپ کی قیادت بھی نفسیات دان خود ہی کرتا /کرتی ہے اور دوران ٹرپ شرکاء مختلف کرداروں کی ادائیگی کرتے ہوئے اپنی ذندگی کے ان گوشوں پر عمل کرتے ہیں جن کو وہ یا تو ماضی میں کبھی کر چکے ہوتے ہیں اور یا مستقبل میں کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں مگر سماجی حالات و معمولات کی وجہ سے اپنی عام ذندگی میں ایسا نہیں کر پاتے۔ سکون ٹرپس شرکاء کے ذہنوں کو تروتازہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے نفسیاتی مسائل کے حل میں بھی بہت کار آمد ثابت ہوتے ہیں۔ مزید برآں، ٹرپس کے شرکاء کو اپنی اندرونی ذات کے مشاہدے کا موقع بھی فراہم کیا جاتا ہے اور مختلف نفسیاتی طریقوں کی بدولت انھیں ان کی ذات سے روشناس کروایا جاتا ہے۔ اگر آپ بھی اپنی معمول کی ذندگی سے تنگ آچکے ہیں اور خود کو ذہنی طور پر تروتازہ کرنے کے خواہشمند ہیں تو سکون ٹرپس آپ ہی کے لیے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجے۔ |
|||||||||
|
|
|||||||||
|
سکون نفسیاتی کینکس ، معالجین اور ان سے رابطہ کے زرائع
ای - کلینک مواصلاتی کلینک آپ ہم سے اپنے نفسیاتی دکھ درد مندرجہ ذیل مواصلاتی طریقوں سے بھی بانٹ سکتے ہیں۔ Email: cpc@thesukoon.org Online community in Orkut http://www.orkut.com/Community.aspx?cmm=36491173 Telephonic helpline: (0992) 341137
|
|||||||||
|
آپ اپنے نفسیاتی مسائل درج ذیل فارم کے زریعے سےبھی ہمارے ماہر امراض ذہنی یا نفسیاتی مشیر تک پہنچاسکتے ہیں جو آپ کے مسائل کا حل انتہائی رازداری سے کرنے کا پابند ہے۔
|
|||||||||
|
Contact: cpc@thesukoon.org |
|||||||||
|
|||||||||
|
|
|||||||||
| کیا آپ اپنی مطلوبہ معلومات کے حصول میں کامیاب رہے؟ اس صفحے میں مزید کیا اضافہ کیا جاسکتا ہے؟ آپ اپنی مفید آراء درج ذیل خلاء میں تحریر فرما سکتے ہیں |