|
|
![]() |
|
|
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
|
تنظیمی اشتراک |
|
|
|
|
|
دیہات کی سطح پر عوام الناس کی نفسیاتی و سماجی بہتری کے لیے سکون دیہات میں کام کرنے والی چھوٹی مقامی تنظیموں اور کمیٹیوں کے ساتھ اشتراک کا خواہشمند ہے تاکہ سکون کی نفسیاتی و سماجی امداد ان تنظیموں کے توسط سے ان کے علاقے کے لوگوں تک درست انداز سے پہنچائی جا سکیں۔ اس تنظیمی اشتراک کے بنیادی مقاصد درج ذیل ہیں دیہات کی سطح پر لوگوں تک بلا معاوضہ نفسیاتی خدمات اور معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانا دیہات میں کام کرنے والی چھوٹی مقامی فلاحی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنا اراکین تنظیموں کے مابین باہمی رابطے اور تعاون کو فروغ دینا
اس اشتراک میں شامل تنظیمیں سکون کو کم از کم دو رضاکار {ایک مرد اور ایک عورت} اپنے علاقے سے فراہم کرتی ہیں جن کو سکون کی طرف سے رضاکارانہ طور پر بنیادی ذہنی صحت کے مختلف موضوعات اور بنیادی نفسیاتی مشاورت پر خصوصی تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے علاقوں میں سکون کے طرف سے درج ذیل کام کر سکیں گائوں کی سطح پر لوگوں میں ذہنی صحت اور نفسیاتی پیچیدگیوں کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور لوگوں کو بنیادی معلومات فراہم کرنا لوگوں کی نفسیاتی الجھنوں میں ان کی داد رسی کرنا، بنیادی نفسیاتی مشاورت فراہم کرنا اور پیچیدہ معاملات کو سکون کے نفسیاتی کلینکس کے حوالے کرنا گائوں میں رائج نفسیاتی و سماجی طور پر رائج غیر صحتمندانہ اور انسانی حقوق سے متصادم سرگرمیوں کی نشان دہی کرنا اور ان کے سد باب کے لیے کوشش کرنا، وغیرہ۔
سکون گائوں کی سطح پر نفسیاتی و سماجی امداد فراہم کرنے کے علاوہ اس اشتراک میں شامل تنظیموں کو تنظیمی فوائد بھی پہنجاتا ہے جن میں چند درج ذیل ہیں تنظیم کے دو اراکین {ایک مرد اور ایک عورت} کو ایک سال کے عرصے میں تنظیمی سازی، انسانی حقوق اور نفسیاتی و سماجی مسائل سے مربوط مختلف موضوعات پر تربیت فراہم کرنا تنظیم کی پیشہ ورانہ امور میں معاونت کرنا اور مختلف روابط کو فروغ دینے میں مدد کرنا گائوں کی سطح پر نفسیاتی و سماجی تحقیق کرنے میں تکنیکی مدد فراہم کرنا سکون کی دیگر تربیتی ورکشاپس میں رعایت فراہم کرنا سکون کے سیمینارز میں دعوت دینا وغیرہ
اس اشتراک میں دلچسپی رکھنے والی تنظیمیں، فلاحی ادارے یا گائوں کی فلاحی کمیٹیاں سکون سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ |
|
Contact: ca@thesukoon.org |
|
|
|
| کیا آپ اپنی مطلوبہ معلومات کے حصول میں کامیاب رہے؟ اس صفحے میں مزید کیا اضافہ کیا جاسکتا ہے؟ آپ اپنی مفید آراء درج ذیل خلاء میں تحریر فرما سکتے ہیں |